5 اشعار

وجد ہو بلبل تصویر کو جس کی بو سے

Vajd ho bulbul-e-tasvīr ko jis kī bū se

وجد ہو بلبل تصویر کو جس کی بو سے

«وجد ہو بلبل تصویر کو جس کی بو سے» میر انیس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

وجد ہو بلبل تصویر کو جس کی بو سےاوس سے گل رنگ کا دعویٰ کرے پھر کس رو سے

شمع کے رونے پہ بس صاف ہنسی آتی ہےآتش دل کہیں کم ہوتی ہے چار آنسو سے

ایک دن وہ تھا کہ تکیہ تھا کسی کا بازواب سر اٹھتا ہی نہیں اپنے سر زانو سے

نزع میں ہوں مری مشکل کرو آساں یاروںکھولو تعویذ شفا جلد مرے بازو سے

شوخیٔ چشم کا تو کس کی ہے دیوانہ انیسؔآنکھیں ملتا ہے جو یوں نقش کف آہو سے

— میر انیس