6 اشعار

آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے

Aamad-e-sailab-e-toofan sada-e-aab hai

آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے

«آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہےنقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے

بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشم مست کاشیشے میں نبض پری پنہاں ہے موج بادہ سے

دیکھتا ہوں وحشت شوق خروش آمادہ سےفال رسوائی سرشک سر بہ صحرا دادہ سے

دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہوجوش نیرنگ بہار عرض صحرا دادہ سے

خیمۂ لیلےٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خرابجوش ویرانی ہے عشق داغ بیروں دادہ سے

بزم ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم اسدؔدیکھتے ہیں چشم از خواب عدم نکشادہ سے

— مرزا غالب