7 اشعار

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے

Ajab nishaat se jallad ke chale hain hum aage

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے

«عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگےکہ اپنے سائے سے سر پانو سے ہے دو قدم آگے

قضا نے تھا مجھے چاہا خراب بادۂ الفتفقط خراب لکھا بس نہ چل سکا قلم آگے

غم زمانہ نے جھاڑی نشاط عشق کی مستیوگرنہ ہم بھی اٹھاتے تھے لذت الم آگے

خدا کے واسطے داد اس جنون شوق کی دیناکہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ بر سے ہم آگے

یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نےتمہارے آئیو اے طرہ ہاۓ خم بہ خم آگے

دل و جگر میں پرافشاں جو ایک موجۂ خوں ہےہم اپنے زعم میں سمجھے ہوئے تھے اس کو دم آگے

قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں غالبؔہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے

— مرزا غالب