7 اشعار

عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے

Arz-e-naaz-e-shokhi-e-dandaan bara-e-khanda hai

عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے

«عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 13 سیکنڈ ہے۔

عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہےدعواۓ جمعیت احباب جاۓ خندہ ہے

ہے عدم میں غنچہ محو عبرت انجام گلیک جہاں زانو تأمل در قفاۓ خندہ ہے

کلفت افسردگی کو عیش بیتابی حرامورنہ دنداں در دل افشردن بناۓ خندہ ہے

شورش باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاںدل محیط گریہ و لب آشناۓ خندہ ہے

خود فروشی ہاۓ ہستی بسکہ جاۓ خندہ ہےہر شکست قیمت دل میں صداۓ خندہ ہے

نقش عبرت در نظر یا نقد عشرت در بساطدو جہاں وسعت بہ قدر یک فضاۓ خندہ ہے

جاۓ استہزا ہے عشرت کوشی ہستی اسدؔصبح و شبنم فرصت نشو و نماۓ خندہ ہے

— مرزا غالب