7 اشعار

دل لگا کر لگ گیا ان کو بھی تنہا بیٹھنا

Dil laga kar lag gaya un ko bhi tanha baithna

دل لگا کر لگ گیا ان کو بھی تنہا بیٹھنا

«دل لگا کر لگ گیا ان کو بھی تنہا بیٹھنا» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

دل لگا کر لگ گیا ان کو بھی تنہا بیٹھنابارے اپنی بیکسی کی ہم نے پائی داد یاں

ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تماممہر گردوں ہے چراغ رہ گزار باد یاں

ہے ترحم آفریں آرائش بیداد یاںاشک چشم دام ہے ہر دانۂ صیاد یاں

ہے گداز موم انداز چکیدن ہائے خوںنیش زنبور اصل ہے نشتر فصاد یاں

نا گوارا ہے ہمیں احسان صاحب دولتاںہے زر گل بھی نظر میں جوہر فولاد یاں

جنبش دل سے ہوئے ہیں عقدہ ہائے کار واکمتریں مزدور سنگیں دست ہے فرہاد یاں

قطرہ ہائے خون بسمل زیب داماں ہیں اسدؔہے تماشہ کردنی گل چینیٔ جلاد یاں

— مرزا غالب