10 اشعار

ابن مریم ہوا کرے کوئی

Ibn-e-Maryam hua kare koi

ابن مریم ہوا کرے کوئی

«ابن مریم ہوا کرے کوئی» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

ابن مریم ہوا کرے کوئیمیرے دکھ کی دوا کرے کوئی

شرع و آئین پر مدار سہیایسے قاتل کا کیا کرے کوئی

چال جیسے کڑی کمان کا تیردل میں ایسے کے جا کرے کوئی

بات پر واں زبان کٹتی ہےوہ کہیں اور سنا کرے کوئی

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھکچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

نہ سنو گر برا کہے کوئینہ کہو گر برا کرے کوئی

روک لو گر غلط چلے کوئیبخش دو گر خطا کرے کوئی

کون ہے جو نہیں ہے حاجت مندکس کی حاجت روا کرے کوئی

کیا کیا خضر نے سکندر سےاب کسے رہنما کرے کوئی

جب توقع ہی اٹھ گئی غالبؔکیوں کسی کا گلہ کرے کوئی

— مرزا غالب