4 اشعار

کرے ہے بادہ ترے لب سے کسب رنگ فروغ

Kare hai baada tere lab se kasb-e-rang-o-farogh

کرے ہے بادہ ترے لب سے کسب رنگ فروغ

«کرے ہے بادہ ترے لب سے کسب رنگ فروغ» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

کرے ہے بادہ ترے لب سے کسب رنگ فروغخط پیالہ سراسر نگاہ گل چیں ہے

کبھی تو اس دل شوریدہ کی بھی داد ملےکہ ایک عمر سے حسرت پرست بالیں ہے

بجا ہے گر نہ سنے نالہ ‌ہائے بلبل زارکہ گوش گل نم شبنم سے پنبہ آگیں ہے

اسدؔ ہے نزع میں چل بے وفا برائے خدامقام ترک حجاب و وداع تمکیں ہے

— مرزا غالب