4 اشعار

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے

Laaghar itna hoon ke gar tu bazm mein ja de mujhe

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے

«لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھےمیرا ذمہ دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے

کیا تعجب ہے جو اس کو دیکھ کر آ جائے رحمواں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے

منہ نہ دکھلاوے نہ دکھلا پر بہ انداز عتابکھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے

یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ میںزلف گر بن جاؤں تو شانے میں الجھا دے مجھے

— مرزا غالب