3 اشعار

مستی بہ ذوق غفلت ساقی ہلاک ہے

Masti ba-zauq-e-ghaflat-e-saaqi halak hai

مستی بہ ذوق غفلت ساقی ہلاک ہے

«مستی بہ ذوق غفلت ساقی ہلاک ہے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

مستی بہ ذوق غفلت ساقی ہلاک ہےموج شراب یک مژۂ خواب ناک ہے

جز زخم تیغ ناز نہیں دل میں آرزوجیب خیال بھی ترے ہاتھوں سے چاک ہے

جوش جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں اسدؔصحرا ہماری آنکھ میں یک مشت خاک ہے

— مرزا غالب