7 اشعار

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت

Meharban ho ke bula lo mujhe chaho jis waqt

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت

«مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقتمیں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

ضعف میں طعنہ اغیار کا شکوہ کیا ہےبات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر ورنہکیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں

اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوںستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

لگ گئی آگ اگر گھر کو تو اندیشہ کیاشعلۂ دل تو نہیں ہے کہ بجھا بھی نہ سکوں

تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریںموت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں

ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہکیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں

— مرزا غالب