10 اشعار

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز

Na gul-e-naghma huu.n na parda-e-saaz

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز

«نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ سازمیں ہوں اپنی شکست کی آواز

تو اور آرائش خم کاکلمیں اور اندیشہ ہائے دور دراز

لاف تمکیں فریب سادہ دلیہم ہیں اور راز ہائے سینہ گداز

ہوں گرفتار الفت صیادورنہ باقی ہے طاقت پرواز

وہ بھی دن ہو کہ اس ستم گر سےناز کھینچوں بجائے حسرت ناز

نہیں دل میں مرے وہ قطرۂ خوںجس سے مژگاں ہوئی نہ ہو گلباز

اے ترا غمزہ یک قلم انگیزاے ترا ظلم سر بہ سر انداز

تو ہوا جلوہ گر مبارک ہوریزش سجدۂ جبین نیاز

مجھ کو پوچھا تو کچھ غضب نہ ہوامیں غریب اور تو غریب نواز

اسدؔ اللہ خاں تمام ہوااے دریغا وہ رند شاہد باز

— مرزا غالب