7 اشعار

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں

Nahī.n ki mujh ko qayaamat ka e.atiqaad nahī.n

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں

«نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیںشب فراق سے روز جزا زیاد نہیں

کوئی کہے کہ شب مہ میں کیا برائی ہےبلا سے آج اگر دن کو ابر و باد نہیں

جو آؤں سامنے ان کے تو مرحبا نہ کہیںجو جاؤں واں سے کہیں کو تو خیرباد نہیں

کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیںکہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں

علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شرابگدائے کوچۂ مے خانہ نا مراد نہیں

جہاں میں ہو غم شادی بہم ہمیں کیا کامدیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کی شاد نہیں

تم ان کے وعدہ کا ذکر ان سے کیوں کرو غالبؔیہ کیا کہ تم کہو اور وہ کہیں کہ یاد نہیں

— مرزا غالب