7 اشعار

پھر اس انداز سے بہار آئی

Phir is andaaz se bahaar aa.ii

پھر اس انداز سے بہار آئی

«پھر اس انداز سے بہار آئی» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

پھر اس انداز سے بہار آئیکہ ہوئے مہر و مہ تماشائی

دیکھو اے ساکنان خطۂ خاکاس کو کہتے ہیں عالم آرائی

کہ زمیں ہو گئی ہے سر تا سرروکش سطح چرخ مینائی

سبزہ کو جب کہیں جگہ نہ ملیبن گیا روئے آب پر کائی

سبزہ و گل کے دیکھنے کے لیےچشم نرگس کو دی ہے بینائی

ہے ہوا میں شراب کی تاثیربادہ نوشی ہے بادہ پیمائی

کیوں نہ دنیا کو ہو خوشی غالبؔشاہ دیں دار نے شفا پائی

— مرزا غالب