10 اشعار

رہا گر کوئی تا قیامت سلامت

Raha gar koi ta qiyamat salamat

رہا گر کوئی تا قیامت سلامت

«رہا گر کوئی تا قیامت سلامت» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

رہا گر کوئی تا قیامت سلامتپھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت

جگر کو مرے عشق خوں نابہ مشربلکھے ہے خداوند نعمت سلامت

علی الرغم دشمن شہید وفا ہوںمبارک مبارک سلامت سلامت

نہیں گر سر و برگ ادراک معنیتماشاۓ نیرنگ صورت سلامت

دو عالم کی ہستی پہ خط فنا کھینچدل و دست ارباب ہمت سلامت

نہیں گر بہ کام دل خستہ گردوںجگر خائی جوش حسرت سلامت

نہ اوروں کی سنتا نہ کہتا ہوں اپنیسر خستہ دشوار وحشت سلامت

وفور بلا ہے ہجوم وفا ہےسلامت ملامت ملامت سلامت

نہ فکر سلامت نہ بیم ملامتز خود رفتگی‌ ہائے حیرت سلامت

رہے غالبؔ خستہ مغلوب گردوںیہ کیا بے نیازی ہے حضرت سلامت

— مرزا غالب