7 اشعار

شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا

Shumar-e-subha-e-marghoob-e-but mushkil-pasand aaya

شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا

«شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیاتماشاۓ بہ یک کف بردن صد دل پسند آیا

بہ فیض بے دلی نومیدی جاوید آساں ہےکشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا

ہوائے سیر گل آئینۂ بے مہری قاتلکہ انداز بہ خوں غلتیدن بسمل پسند آیا

روانی ہاۓ موج خون بسمل سے ٹپکتا ہےکہ لطف بے تحاشا رفتن قاتل پسند آیا

اسدؔ ہر جا سخن نے طرح باغ تازہ ڈالی ہےمجھے رنگ بہار ایجادی بیدل پسند آیا

سواد چشم بسمل انتخاب نقطہ آرائیخرام ناز بے پروائی قاتل پسند آیا

ہوئی جس کو بہار فرصت ہستی سے آگاہیبرنگ لالہ جام بادہ پر محمل پسند آیا

— مرزا غالب