5 اشعار

سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے

Surma muft-e-nazar hoon meri qeemat ye hai

سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے

«سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہےکہ رہے چشم خریدار پہ احساں میرا

رخصت نالہ مجھے دے کہ مبادا ظالمتیرے چہرے سے ہو ظاہر غم پنہاں میرا

خلوت آبلۂ پا میں ہے جولاں میراخوں ہے دل تنگیٔ وحشت سے بیاباں میرا

حسرت نشۂ وحشت نہ بہ سعیٔ دل ہےعرض خمیازۂ مجنوں ہے گریباں میرا

فہم زنجیری بے ربطی دل ہے یاربکس زباں میں ہے لقب خواب پریشاں میرا

— مرزا غالب