6 اشعار

وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دے

Woh aa ke khwab mein taskeen-e-iztirab to de

وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دے

«وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دےولے مجھے تپش دل مجال خواب تو دے

کرے ہے قتل لگاوٹ میں تیرا رو دیناتری طرح کوئی تیغ نگہ کو آب تو دے

دکھا کے جنبش لب ہی تمام کر ہم کونہ دے جو بوسہ تو منہ سے کہیں جواب تو دے

پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہےپیالہ گر نہیں دیتا نہ دے شراب تو دے

اسدؔ خوشی سے مرے ہاتھ پاؤں پھول گئےکہا جو اس نے ذرا میرے پاؤں داب تو دے

یہ کون کہوے ہے آباد کر ہمیں لیکنکبھی زمانہ مراد دل خراب تو دے

— مرزا غالب