7 اشعار

وسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاک

Wusat-e-sa'i-e-karam dekh ki sar ta sar khaak

وسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاک

«وسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاک» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

وسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاکگزرے ہے آبلہ پا ابر گہربار ہنوز

یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحۂ دشتنقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز

داغ اطفال ہے دیوانہ بہ کہسار ہنوزخلوت سنگ میں ہے نالہ طلبگار ہنوز

خانہ ہے سیل سے خو کردۂ دیدار ہنوزدوربیں در زدہ ہے رخنۂ دیوار ہنوز

آئی یک عمر سے معذور تماشہ نرگسچشم شبنم میں نہ ٹوٹا مژۂ خار ہنوز

کیوں ہوا تھا طرف آبلۂ پا یاربجادہ ہے وا شدن پیچش طومار ہنوز

ہوں خموشیٔ چمن حسرت دیدار اسدؔمژہ ہے شانہ کش طرۂ گفتار ہنوز

— مرزا غالب