8 اشعار

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ

Zamana sakht kam-aazar hai ba jaan-e-Asad

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ

«زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔوگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں

تن بہ بند ہوس در ندادہ رکھتے ہیںدل ز کار جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں

تمیز زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیںبہ عکس آئنہ یک فرد سادہ رکھتے ہیں

بہ رنگ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیمکہ داغ دل بہ جبین کشادہ رکھتے ہیں

بہ زاہداں رگ گردن ہے رشتۂ زنارسر بہ پاۓ بت نا نہادہ رکھتے ہیں

معاف بے ہودہ گوئی ہیں ناصحان عزیزدل بہ دست نگارے ندادہ رکھتے ہیں

بہ رنگ سبزہ عزیزان بد زباں یک دستہزار تیغ بہ زہر آب دادہ رکھتے ہیں

ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائی حیرتز بن بستہ و چشم کشادہ رکھتے ہیں

— مرزا غالب