8 اشعار

غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا

Ghairon pe khul na jaaye kahin raaz dekhna

غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا

«غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنامیری طرف بھی غمزۂ غماز دیکھنا

اڑتے ہی رنگ رخ مرا نظروں سے تھا نہاںاس مرغ پر شکستہ کی پرواز دیکھنا

دشنام یار طبع حزیں پر گراں نہیںاے ہم نفس نزاکت آواز دیکھنا

دیکھ اپنا حال زار منجم ہوا رقیبتھا سازگار طالع ناساز دیکھنا

بد کام کا مآل برا ہے جزا کے دنحال سپہر تفرقہ انداز دیکھنا

مت رکھیو گرد تارک عشاق پر قدمپامال ہو نہ جائے سرافراز دیکھنا

میری نگاہ خیرہ دکھاتے ہیں غیر کوبے طاقتی پہ سرزنش ناز دیکھنا

ترک صنم بھی کم نہیں سوز جحیم سےمومنؔ غم مآل کا آغاز دیکھنا

— مومن خان مومن