12 اشعار

ہو نہ بیتاب ادا تمہاری آج

Ho na betaab ada tumhari aaj

ہو نہ بیتاب ادا تمہاری آج

«ہو نہ بیتاب ادا تمہاری آج» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

ہو نہ بیتاب ادا تمہاری آجناز کرتی ہے بے قراری آج

اڑ گیا خاک پر غبار اپناہو گئی خاک خاکساری آج

نزع ہے اور روز وعدۂ وصلہے بہر طور دم شماری آج

مانع قتل کیوں ہوا دشمنجان ہی جائے گی ہماری آج

تیرے آتے ہی دم میں دم آیاہو گئی یاس امیدواری آج

کوئی بھینچے ہے دل کو پہلو میںکس نے کی اس سے ہم کناری آج

اس کے شکوے سے ہے اثر ظاہرکچھ تو کہتی ہے آہ و زاری آج

اک نئی آرزو کا خون ہواہم ہیں اور تازہ سوگواری آج

چھٹ گئے مر کے نیش ہجراں سےکام آیا ہے زخم کاری آج

بیکسی کیوں ہے نعش پر مجمعکیا ہوئی تو مری پیاری آج

بھولے حضرت نصیحت اے ناصحہے کسی کی تو یادگاری آج

مومنؔ اس بت کو دیکھ آہ بھریکیا ہوا لاف دین داری آج

— مومن خان مومن