9 اشعار

وعدے کی جو ساعت دم کشتن ہے ہمارا

wa'de ki jo sa'at dam kushtan hai hamara

وعدے کی جو ساعت دم کشتن ہے ہمارا

«وعدے کی جو ساعت دم کشتن ہے ہمارا» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

وعدے کی جو ساعت دم کشتن ہے ہماراجو دوست ہمارا ہے سو دشمن ہے ہمارا

یہ کاہ ربا سے بھی ہیں کم اے کشش دلمذکور کچھ ایسا پس چلمن ہے ہمارا

افسوس موئے شمع شب وصل کی مانندجو قہقہہ شادی ہے سو شیون ہے ہمارا

مہتاب کا کیا رنگ کیا دود فغاں نےاحوال شب تار سے روشن ہے ہمارا

دیتا نہیں اس ضعف پہ بھی جوش جنوں چینہر ریگ رواں دشت میں توسن ہے ہمارا

تفریح نہ کیونکر ہو ہوا آ نہیں سکتیگویا در و دیوار نشیمن ہے ہمارا

گر پاس ہے لوگوں کا تو آ جا کہ قلق سےہے لاش کہیں اور کہیں مدفن ہے ہمارا

جذب دل اسے کھینچ کے لائے تو کہاں لائےجو غیر کا گھر ہے وہی مسکن ہے ہمارا

بت خانے سے کعبے کو چلے رشک کے مارےمومنؔ خضر راہ برہمن ہے ہمارا

— مومن خان مومن