9 اشعار

محشر میں پاس کیوں دم فریاد آ گیا

Mahshar mein paas kyun dam-e-faryaad aa gaya

محشر میں پاس کیوں دم فریاد آ گیا

«محشر میں پاس کیوں دم فریاد آ گیا» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

محشر میں پاس کیوں دم فریاد آ گیارحم اس نے کب کیا تھا کہ اب یاد آ گیا

الجھا ہے پانوں یار کا زلف دراز میںلو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

ناکامیوں میں تم نے جو تشبیہ مجھ سے دیشیریں کو درد تلخی فرہاد آ گیا

ہم چارہ گر کو یوں ہی پنہائیں گے بیڑیاںقابو میں اپنے گر وہ پری زاد آ گیا

دل کو قلق ہے ترک محبت کے بعد بھیاب آسماں کو شکوۂ بیداد آ گیا

وہ بدگماں ہوا جو کہیں شعر میں مرےذکر بتان خلخ و نوشاد آ گیا

تھے بے گناہ جرأت پا بوس تھی ضرورکیا کرتے وہم خجلت جلاد آ گیا

جو ہو چکا یقیں کہ نہیں طاقت وصالدم میں ہمارے وہ ستم ایجاد آ گیا

ذکر شراب و حور کلام خدا میں دیکھمومنؔ میں کیا کہوں مجھے کیا یاد آ گیا

— مومن خان مومن