9 اشعار

میں اگر آپ سے جاؤں تو قرار آ جائے

Main agar aap se jaaun to qarar aa jaaye

میں اگر آپ سے جاؤں تو قرار آ جائے

«میں اگر آپ سے جاؤں تو قرار آ جائے» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

میں اگر آپ سے جاؤں تو قرار آ جائےپر یہ ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو یار آ جائے

باندھو اب چارہ گرو چلے کہ وہ بھی شایدوصل دشمن کے لیے سوئے مزار آ جائے

کر ذرا اور بھی اے جوش جنوں جنوں خوار و ذلیلمجھ سے ایسا ہو کہ ناصح کو بھی عار آ جائے

نام بدبختی عشاق خزاں ہے بلبلتو اگر نکلے چمن سے تو بہار آ جائے

جیتے جی غیر کو ہو آتش دوزخ کا عذابگر مری نعش پہ وہ شعلہ عذار آ جائے

کلفت ہجر کو کیا روؤں ترے سامنے میںدل جو خالی ہو تو آنکھوں میں غبار آ جائے

محو دل دار ہوں کس طرح نہ ہوں دشمن جاںمجھ پہ جب ناصح بیدرد کو پیار آ جائے

ٹھہر جا جوش تپش ہے تو تڑپنا لیکنچارہ سازوں میں ذرا دم دل زار آ جائے

حسن انجام کا مومنؔ مرے بارے ہے خیالیعنی کہتا ہے وہ کافر کہ تو مارا جائے

— مومن خان مومن