5 اشعار

آب و دانہ ترا اے بلبل زار اٹھتا ہے

Aab-o-dana tera ae bulbul-e-zaar uthta hai

آب و دانہ ترا اے بلبل زار اٹھتا ہےفصل گل جاتی ہے سامان بہار اٹھتا ہے

شیخ بھی مضطرب الحال پہنچ جاتا ہےجانب مے کدہ جب ابر بہار اٹھتا ہے

مرحبا بار امانت کے اٹھانے والےکیا کلیجہ ہے تمہارا کہ یہ بار اٹھتا ہے

خار صحرائے محبت کی کھٹک کیا کہیےجب قدم اٹھتا ہے اپنا سر خار اٹھتا ہے

دود آہ دل سوزاں ہے مبارکؔ اپناجو دھواں شمع سے بالین مزار اٹھتا ہے

— مبارک عظیم آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں