5 اشعار

ناوک کہیں سناں کہیں تلوار کیا کہیں

Nawak kahin sanaan kahin talwar kya kahein

ناوک کہیں سناں کہیں تلوار کیا کہیںتو ہی بتا تجھے نگۂ یار کیا کہیں

شکوہ نہ دام کا ہے نہ صیاد کا گلہہم آپ ہو گئے ہیں گرفتار کیا کہیں

اظہار حال زار کا ایسوں سے فائدہآزار دل کا تجھ سے دل آزار کیا کہیں

کرتے ہیں واعظ آپ مذمت شراب کیکہتے ہیں کیا جناب کو مے خوار کیا کہیں

ایسوں سے ترک مے کا مبارکؔ سوال کیاتوبہ کی تجھ سے رند قدح خوار کیا کہیں

— مبارک عظیم آبادی