5 اشعار

کہتے ہیں کہ دے میری بلا داد کسی کی

Kehte hain ke de meri bala dad kisi ki

کہتے ہیں کہ دے میری بلا داد کسی کیکانوں کو مزہ دیتی ہے فریاد کسی کی

رونا ہے ترا کام مگر دیدۂ تر دیکھتصویر خیالی نہ ہو برباد کسی کی

کرتا ہوں گلہ ان سے جو ویرانئ دل کاکہتے ہیں یہ بستی نہیں آباد کسی کی

آباد خدا رکھے تجھے کوئے محبتمٹی نہیں ہوتی یہاں برباد کسی کی

کچھ اور تو ہم پاس مبارکؔ نہیں رکھتےرکھتا ہے تمنا دل ناشاد کسی کی

— مبارک عظیم آبادی