5 اشعار

بدظن ہیں اہل کعبہ مجھ دیر آشنا سے

Badzan hain ahl-e-Ka'aba mujh dair-ashna se

بدظن ہیں اہل کعبہ مجھ دیر آشنا سےکہتے ہیں مجھ کو کافر فریاد ہے خدا سے

بیداد محتسب کی فریاد ہے خدا سےبرسے شراب گھر گھر مے خوار کی دعا سے

چتون بدل رہی ہے نام آ گیا وفا کاتیور بگڑ رہے ہیں افسانۂ وفا سے

ہم کیوں تمہیں بتائیں ہم کیوں تمہیں جتائیںروز جزا نہ جانے مانگیں گے کیا خدا سے

وہ پوچھتے ہیں مجھ سے کیسے ہو تم مبارکؔمیں کہہ رہا ہوں اچھا سرکار کی دعا سے

— مبارک عظیم آبادی