5 اشعار

دل دادگان حسن سے پردا نہ چاہئے

Dil-dadgan-e-husn se parda na chahiye

دل دادگان حسن سے پردا نہ چاہئے

«دل دادگان حسن سے پردا نہ چاہئے» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

دل دادگان حسن سے پردا نہ چاہئےدل لے کے چھپ گئے تمہیں ایسا نہ چاہئے

دل کام کا نہیں تو نہ لو جان نذر ہےاتنی ذرا سی بات پہ جھگڑا نہ چاہئے

زاہد تو بخشے جائیں گنہ گار منہ تکیںاے رحمت خدا تجھے ایسا نہ چاہئے

اے دل سدا اسی کی طرف سر جھکا رہےکعبہ وہی ہے غیر کا سجدا نہ چاہئے

کعبہ سمجھ کے دیر میں مضطرؔ بسر کرووہ ہر جگہ ہے اب کہیں جانا نہ چاہئے

— مضطر خیرآبادی