5 اشعار

مائل صحبت اغیار تو ہم ہیں تم کون

Ma'il-e-sohbat-e-aghyaar to hum hain tum kaun

مائل صحبت اغیار تو ہم ہیں تم کون

«مائل صحبت اغیار تو ہم ہیں تم کون» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

مائل صحبت اغیار تو ہم ہیں تم کونکیوں برا مان گئے یار تو ہم ہیں تم کون

کیوں رہائی کی دعا کرتے ہو تم حضرت دلان کی زلفوں میں گرفتار تو ہم ہیں تم کون

زاہدو حشر کے دن تم کو خدا کیوں بخشےواجب‌ الرحم گنہ گار تو ہم ہیں تم کون

ان کی آنکھوں سے مرے سوگ میں آنسو جو گرےزلف بولی کہ عزا دار تو ہم ہیں تم کون

دل مضطرؔ کی وفاؤں سے تمہیں کیا مطلباس کی ہر چیز کے مختار تو ہم ہیں تم کون

— مضطر خیرآبادی