5 اشعار

ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتا

Milne ki tarah mujh se wo pal bhar nahin milta

ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتا

«ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتا» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا

یہ راہ تمنا ہے یہاں دیکھ کے چلنااس راہ میں سر ملتے ہیں پتھر نہیں ملتا

ہم رنگیٔ موسم کے طلب گار نہ ہوتےسایہ بھی تو قامت کے برابر نہیں ملتا

کہنے کو غم ہجر بڑا دشمن جاں ہےپر دوست بھی اس دوست سے بہتر نہیں ملتا

کچھ روز نصیرؔ آؤ چلو گھر میں رہا جائےلوگوں کو یہ شکوہ ہے کہ گھر پر نہیں ملتا

— نصیر ترابی