9 اشعار

مرہم وقت نہ اعجاز مسیحائی ہے

Marham-e-waqt na e'jaaz-e-maseehaai hai

مرہم وقت نہ اعجاز مسیحائی ہے

«مرہم وقت نہ اعجاز مسیحائی ہے» نصیر ترابی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

مرہم وقت نہ اعجاز مسیحائی ہےزندگی روز نئے زخم کی گہرائی ہے

پھر مرے گھر کی فضاؤں میں ہوا سناٹاپھر در و بام سے اندیشۂ گویائی ہے

تجھ سے بچھڑوں تو کوئی پھول نہ مہکے مجھ میںدیکھ کیا کرب ہے کیا ذات کی سچائی ہے

تیرا منشا ترے لہجے کی دھنک میں دیکھاتری آواز بھی شاید تری انگڑائی ہے

کچھ عجب گردش پرکار سفر رکھتا ہوںدو قدم مجھ سے بھی آگے مری رسوائی ہے

کچھ تو یہ ہے کہ مری راہ جدا ہے تجھ سےاور کچھ قرض بھی مجھ پر تری تنہائی ہے

کس لیے مجھ سے گریزاں ہے مرے سامنے توکیا تری راہ میں حائل مری بینائی ہے

وہ ستارے جو چمکتے ہیں ترے آنگن میںان ستاروں سے تو اپنی بھی شناسائی ہے

جس کو اک عمر غزل سے کیا منسوب نصیرؔاس کو پرکھا تو کھلا قافیہ پیمائی ہے

— نصیر ترابی