9 اشعار

آپ کی یاد عمر بھر آئی

Aap ki yaad umar bhar aai

آپ کی یاد عمر بھر آئیہم بھلایا کئے مگر آئی

دل کی ہر چوٹ پھر ابھر آئیدیکھ کر ان کو آنکھ بھر آئی

کس نے تم کو بھلا دیا پیارےآئی یاد اور عمر بھر آئی

جب کسی مہرباں نے پوچھا حالدل دھڑک اٹھا آنکھ بھر آئی

لاکھ اخفائے غم کرو گے مگرکیا کرو گے جو آنکھ بھر آئی

کر تو لیں ہم شراب سے توبہپھر طبیعت جو راہ پر آئی

تاب غم لائے کس کا تھا یہ جگریہ بلا عاشقوں کے سر آئی

کیوں قدم ڈگمگائے جاتے ہیںہم سفر کس کی رہ گزر آئی

سن کے ناشادؔ پیار کی باتیںیاد کیا آئی آنکھ بھر آئی

— ناشاد کانپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں