10 اشعار

کون ہے راجہ کون ہے رانی

Kaun hai raja, kaun hai rani

کون ہے راجہ کون ہے رانیجھوٹی ہے سب پریم کہانی

کیا کہئے اب پریم کہانیہائے زمانہ ہائے جوانی

حسن و جوانی دونوں فانیایک فسانہ ایک کہانی

تیری حقیقت راز ہی اب تککس نے اپنی ذات ہی جانی

کیا ہے باطن کیا ہے ظاہرکون ہے باقی کون ہے فانی

امرت رس ہیں ان کی باتیںمدرا کا مدھ ان کی جوانی

مدت گزری دل کو لٹائےکیا چھیڑیں اب بات پرانی

مردہ دل میں کیوں آس آئےکیا دیں سوکھے دھان کو پانی

جیسی گزری اچھی گزریکیا دہرائیں رام کہانی

دے ہی دیا ناشادؔ انہیں دلتم نے کسی کی ایک نہ مانی

— ناشاد کانپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں