6 اشعار

زندگی بے ثبات کتنی ہے

Zindagi be-sabat kitni hai

زندگی بے ثبات کتنی ہےچند روزہ حیات کتنی ہے

پرتو حسن یار ہے ورنہدل کی کل کائنات کتنی ہے

درد دل اٹھ کے تو بتا دے ذراپوچھتے ہیں وہ رات کتنی ہے

آدمی مر رہا ہے جینے کوانبساط حیات کتنی ہے

بزم دنیا میں آئے اور چلےداستان حیات کتنی ہے

بات ناشادؔ کی بھی سن لیتےاک ذرا سی ہے بات کتنی ہے

— ناشاد کانپوری