16 اشعار

پیش لفظ ایک محبت نامے کا

Paish lafz ek mohabbat naame ka

کمرے کی سیلن سے اکتا کرکہیں چلی گئی ہے

میرے حصے کی دھوپبندھن سے ڈرنے والی چڑیا

اڑ رہی ہے کھوکھلے آکاش میںاور میں

میں تو استقبال بھی نہیں کر سکتاکسی نئی آہٹ کا

کیونکہ ڈر گیا ہوں میںآتے ہوئے قدموں کی

لوٹتی ہوئی بازگشت سےمیری آنکھوں میں جم گئی ہے

اداس لو بھری دوپہرہمالہ کی چوٹی پر جمنے والی برف کی طرف

میں بھول چکا ہوںاملتاس کے پھول سے اپنا پہلا مکالمہ

کمرے کے کس دروازے سےکھڑکی سے یا روزن سے

داخل ہوئی تھی سورج کی پہلی کرنمجھے کچھ یاد نہیں

ایک بے حد مصروف لمحے کے لیےسنبھال رکھا تھا میں نے

بہت سارا خالی وقتاپنی آنکھوں میں

اپنے ہونٹوں پراپنی بانہوں کے ٹوٹتے ہوئے گھیرے میں

بے ہنگم خوابوں کے بکھرتے دائرے میںکسی بسنتی جسم کے پہلے تہوار میں

ادھورا چھوڑ آیا میں اپنا رقصمیرے عشق سے کہیں زیادہ لمبی تھی

میرے پریم پتر کی بھومیکا

— نعمان شوق