7 اشعار

سڑک کے دونوں طرف خیرت ہے

Sadak ke donon taraf khairiyat hai

آسمان کے ایک کنارے سےدوسرے کنارے تک اڑ رہی ہے

رنگ برنگی موتپتنگوں کی طرح بل کھاتی ہوئی

جس کی ڈورگلی کے منچلے لڑکوں کے ہاتھوں میں ہے

بکھرتے چاند کیادھ جلی پرچھائیں سے بنے رتھ پر سوار

جھومتے ہوئے آتے ہیں آوارہ کتےجو بھونکتے ہیں

کبھی دھیمی اور کبھی تیز آواز میںسمجھ دار لوگ

کھڑے ہو جاتے ہیں سڑک کے دونوں طرفسر جھکا کر

— نعمان شوق