10 اشعار

عام معافی کے لیے

Aam mu'afi ke liye

بین کرتی عورتوں سےہم پوچھ رہے ہیں میرؔ کے شعر کا مطلب

بے گھر بھونروں سے کہہ رہے ہیںشکنتلا کو رجھانے کے لیے

لو بھری دوپہر میںکوکنے کا تقاضہ کر رہے ہیں کوئل سے

اس مشکل وقت میںکچھ لوگ کہہ رہے ہیں ہم سے

اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیےایک ٹوٹے ہوئے برتن کو

چاک سے وفاداری ثابت کرنے کے لیےکچھ لوگ تالیاں بجا رہے ہیں

کچھ حیران ہو کر دیکھ رہے ہیںان کی اور ہماری شکل

یہ معصوم ہیںانہیں معاف کر دینا میرے خدا

اور ممکن ہو تو ہمیں بھیکہ ہم جی رہے ہیں

اس مشکل وقت میں بھی

— نعمان شوق