11 اشعار

تقویٰ

Taqwa

بہت عیار تھے وہ لوگوہ سارا دن خدا کو یاد کرتے

مسجدوں میں جاتےروتے گڑگڑاتے اور تسبیحیں پڑھا کرتے

زمانہ معتقد تھا اس قدر ان کاوہ جب باہر نکلتے

لوگ ان کے راستے کی گرد کواپنے عماموں سے ہٹاتے تھے

ان کی خاطر خوان پر نعمت سجاتے تھےمگر

جب رات آتی اور اندھیرے ہر در و دیوار پرخیمے اپنے نصب کر لیتے

ڈاکوؤں کا بھیسلوٹ لیتے آبرو

مال و زر لعل و گہراور پھر وہ صبح دم

صدق و صفا کا درس دیتےاور صبر و رضا کی شہر کو تلقین کرتے

اور پھر مصروف ہو جاتےعبادت میں وہ اپنی

انہیں شداد کی جنتالٰہی کی رضا سے چاہئے تھی

— نعمان شوق