7 اشعار

کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جانا

Kabhi sham dhale to mere dil mein aa jaana

کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جانا

«کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جانا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جاناکبھی چاند کھلے تو میرے دل میں آ جانا

مگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جاناتو نہیں ہے مگر پھر بھی تو ساتھ ہے

بات ہو کوئی بھی تیری ہی بات ہےتو ہی میرے اندر ہے تو ہی میرے باہر ہے

جب سے تجھ کو جانا ہے میں نے اپنا مانا ہےمگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جانا

رات دن کی میری دل کشی تم سے ہےزندگی کی قسم زندگی تم سے ہے

تم ہی میری آنکھیں ہو سونی تنہا راہوں میںچاہے جتنی دوری ہو تم ہو میری بانہوں میں

مگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جانا

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں