7 اشعار

تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے

Tu is tarah se meri zindagi mein shamil hai

تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے

«تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہےجہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے تیری محفل ہے

یہ آسمان یہ بادل یہ راستے یہ ہواہر ایک چیز ہے اپنی جگہ ٹھکانے سے

کئی دنوں سے شکایت نہیں زمانے سےیہ زندگی ہے سفر تو سفر کی منزل ہے

ہر ایک پھول کسی یاد سا مہکتا ہےترے خیال سے جاگی ہوئی فضائیں ہیں

یہ سبز پیڑ ہیں یا پیار کی دعائیں ہیںتو پاس ہو کے نہیں پھر بھی تو مقابل ہے

ہر ایک شے ہے محبت کے نور سے روشنیہ روشنی جو نہ ہو زندگی ادھوری ہے

رہ وفا میں کوئی ہم سفر ضروری ہےیہ راستہ کہیں تنہا کٹے تو مشکل ہے

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں