5 اشعار

من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہے

Man bairagi tan anuragi qadam qadam dushwari hai

من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہے

«من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 40 سیکنڈ ہے۔

من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہےجیون جینا سہل نہ جانو بہت بڑی فن کاری ہے

اوروں جیسے ہو کر بھی ہم با عزت ہیں بستی میںکچھ لوگوں کا سیدھا پن ہے کچھ اپنی عیاری ہے

جب جب موسم جھوما ہم نے کپڑے پھاڑے شور کیاہر موسم شائستہ رہنا کوری دنیا داری ہے

عیب نہیں ہے اس میں کوئی لال پری نہ پھول کلییہ مت پوچھو وہ اچھا ہے یا اچھی ناداری ہے

جو چہرہ دیکھا وہ توڑا نگر نگر ویران کیےپہلے اوروں سے نا خوش تھے اب خود سے بے زاری ہے

— ندا فاضلی