غزل 14 اشعار

انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ

Angrai bhi woh lene na paaye utha ke haath

انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھدیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیئے مسکرا کے ہاتھ

بے ساختہ نگاہیں جو آپس میں مل گئیںکیا منہ پر اس نے رکھ لیے آنکھیں چرا کے ہاتھ

یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیراور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ

بے اختیار ہو کے جو میں پاؤں پر گراٹھوڑی کے نیچے اس نے دھرا مسکرا کے ہاتھ

گر دل کو بس میں پائیں تو ناصح تری سنیںاپنی تو مرگ و زیست ہے اس بے وفا کے ہاتھ

وہ زانوؤں میں سینہ چھپانا سمٹ کے ہائےاور پھر سنبھالنا وہ دوپٹہ چھڑا کے ہاتھ

قاصد ترے بیاں سے دل ایسا ٹھہر گیاگویا کسی نے رکھ دیا سینے پہ آ کے ہاتھ

اے دل کچھ اور بات کی رغبت نہ دے مجھےسننی پڑیں گی سیکڑوں اس کو لگا کے ہاتھ

وہ کچھ کسی کا کہہ کے ستانا سدا مجھےوہ کھینچ لینا پردے سے اپنا دکھا کے ہاتھ

دیکھا جو کچھ رکا مجھے تو کس تپاک سےگردن میں میری ڈال دیئے آپ آ کے ہاتھ

پھر کیوں نہ چاک ہو جو ہیں زور آزمائیاںباندھوں گا پھر دوپٹہ سے اس بے خطا کے ہاتھ

کوچے سے تیرے اٹھیں تو پھر جائیں ہم کہاںبیٹھے ہیں یاں تو دونوں جہاں سے اٹھا کے ہاتھ

پہچانا پھر تو کیا ہی ندامت ہوئی انہیںپنڈت سمجھ کے مجھ کو اور اپنا دکھا کے ہاتھ

دینا وہ اس کا ساغر مے یاد ہے نظامؔمنہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ

— نظام رامپوری

فرہنگ

انگڑائی — جسم کو کھینچ کر توڑنے کا عمل، اٹھان
بے ساختہ — بغیر ارادے کے، خودبخود
مرگ و زیست — موت اور زندگی

تشریح

اس غزل میں محبوب کی ادائوں اور عاشق کی بے بسی کا بیان ہے۔ شاعر محبوب کے شرمانے، نگاہیں چرانے اور ناز و انداز سے ہاتھ اٹھانے کے مناظر کو دلکش انداز میں پیش کرتا ہے۔ لہجہ شوخ اور پرلطف ہے، جس میں عاشق کی خود سپردگی اور محبوب کی بے نیازی کا امتزاج نظر آتا ہے۔ ایک شعر میں عاشق کہتا ہے کہ جب وہ پاؤں پر گرا تو محبوب نے مسکرا کر ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھ دیا، جس سے محبت بھری چھیڑ جھلکتی ہے۔