غزل 9 اشعار

کبھی ملتے تھے وہ ہم سے زمانہ یاد آتا ہے

Kabhi milte thay woh hum se zamana yaad aata hai

کبھی ملتے تھے وہ ہم سے زمانہ یاد آتا ہےبدل کر وضع چھپ کر شب کو آنا یاد آتا ہے

وہ باتیں بھولی بھولی اور وہ شوخی ناز و غمزہ کیوہ ہنس ہنس کر ترا مجھ کو رلانا یاد آتا ہے

گلے میں ڈال کر بانہیں وہ لب سے لب ملا دیناپھر اپنے ہاتھ سے ساغر پلانا یاد آتا ہے

بدلنا کروٹ اور تکیہ مرے پہلو میں رکھ دیناوہ سونا آپ اور میرا جگانا یاد آتا ہے

وہ سیدھی الٹی اک اک منہ میں سو سو مجھ کو کہہ جانادم بوسہ وہ تیرا روٹھ جانا یاد آتا ہے

تسلی کو دل بیتاب کی میری دم رخصتنئی قسمیں وہ جھوٹی جھوٹی کھانا یاد آتا ہے

وہ رشک غیر پر رو رو کے ہچکی میری بندھ جانافریبوں سے وہ تیرا شک مٹانا یاد آتا ہے

وہ میرا چونک چونک اٹھنا سحر کے غم سے اور تیرالگا کر اپنے سینہ سے سلانا یاد آتا ہے

کبھی کچھ کہہ کے وہ مجھ کو رلانا اس ستم گر کاپھر آنکھیں نیچی کر کے مسکرانا یاد آتا ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

وضع — طرز، بناوٹ یا حلیہ
غمزہ — آنکھ کا اشارہ، ناز و ادا
ساغر — شراب کا پیالہ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے ساتھ گزرے ہوئے پرانے دنوں کو یاد کرتا ہے۔ چھپ کر رات کو آنا، لب سے لب ملانا، روٹھ جانا اور جھوٹی قسمیں کھانا جیسے چھوٹے چھوٹے منظر اس یاد میں شامل ہیں۔ لہجہ حسرت اور نرم یادوں کا ہے۔ مثلاً شعر 'وہ رشک غیر پر رو رو کے ہچکی میری بندھ جانا' میں رقیب کے سبب محبوب کی بے رخی اور پھر شک مٹانے کی ادائیں دلکش انداز میں بیان ہوئی ہیں۔ شاعر ماضی کی ان شوخ اور نازک باتوں کو دل میں تازہ رکھے ہوئے ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں