غزل 9 اشعار

بگڑنے سے تمہارے کیا کہوں میں کیا بگڑتا ہے

Bigarne se tumhare kya kahun main kya bigarta hai

بگڑنے سے تمہارے کیا کہوں میں کیا بگڑتا ہےکلیجا منہ کو آ جاتا ہے دل ایسا بگڑتا ہے

شب غم میں پڑے تنہا تسلی دل کی کرتے ہیںیہی عالم کا نقشہ ہے سدا بنتا بگڑتا ہے

وہ یاد آتا ہے عالم وصل کی شب کا وہ آرائشوہ کہنا چھو نہ اس دم زلف کا حلقا بگڑتا ہے

ہمارے اٹھ کے جانے میں تری کیا بات بنتی ہےہمارے یاں کے رہنے میں ترا کیا کیا بگڑتا ہے

وہ کچھ ہو جانا رنجش اس پری سے باتوں باتوں میںوہ کہنا پھیر کر منہ یہ تو کچھ اچھا بگڑتا ہے

جو بعد از عمر خط لکھا تو یہ تقدیر کا لکھاعبارت گر کہیں بنتی ہے تو معنا بگڑتا ہے

اگر خاموش رہتا ہوں تو جی پر میرے بنتی ہےاگر کچھ منہ سے کہتا ہوں تو وہ کیسا بگڑتا ہے

سفارش پر بگڑ کر ہائے وہ اس شوخ کا کہنامنا لیتا اسے میں پر مرا شیوہ بگڑتا ہے

نظامؔ اس کی عنایت ہے تو پھر کس بات کا غم ہےبناتا ہے وہ جس کا کام کب اس کا بگڑتا ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

آرائش — بناؤ سنگھار، سجاوٹ
رنجش — ناراضی، دل کی کدورت
شیوہ — طریقہ، عادت، انداز

تشریح

اس غزل میں محبوب کی ناراضی اور روٹھنے کے لمحات کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز مگر نرم ہے، جس میں دل کی بے چینی اور محبوب کی بے رخی دونوں نمایاں ہیں۔ مقطع میں شاعر تسلی دیتا ہے کہ جس کی عنایت ساتھ ہو اس کا کام کبھی نہیں بگڑتا، یوں غم کے باوجود امید کا پہلو غالب رہتا ہے۔ مجموعی طور پر کلام عاشقانہ جذبات اور روزمرہ کی زبان کا خوبصورت امتزاج ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں