غزل 11 اشعار

وہ تو یوں ہی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

Woh to yun hi kehta hai ke main kuch nahin kehta

وہ تو یوں ہی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتامیرا یہ مقولہ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

کہہ جاتا ہے وہ صاف ہزاروں مجھے باتیںپھر اس پہ یہ کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

اے دوستو اس شوخ کا میں کیا کہوں عالمکچھ آج وہ دیکھا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

یوں غیر ستائیں مجھے اور کچھ نہ کہوں میںمنہ مجھ کو تمہارا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

ہر بات پہ کیا کیا ہمیں کہتا ہے وہ ظالمگر کہیے تو کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

بس اور کیا چاہتے ہو مجھ پہ ستم کیاسوچو تو یہ تھوڑا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

کیا حال بنایا ہے غم غیر میں اپناوہ آپ کا نقشا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

جز میرے کسی اور کو تو آپ ستائیںہاں آپ نے سمجھا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

ایسا ہمیں کہتے ہو کہ بس جانتے ہیں ہمیہ آپ کو دھوکا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

کیا کیا مجھے تم کہتے ہو انصاف تو کیجےیہ حوصلہ میرا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

دعویٰ کریں گو اور نظامؔ اپنے سخن پرپر مجھ کو یہ دعویٰ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

— نظام رامپوری

فرہنگ

مقولہ — کہی ہوئی بات، قول
شوخ — چنچل، بے باک محبوب
غم غیر — دوسروں کا غم، رقیب کی وجہ سے دکھ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے طعنوں اور شکایتوں کا ذکر کرتا ہے۔ محبوب ہزاروں باتیں صاف کہہ جاتا ہے مگر پھر خود ہی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا، اور یوں شاعر کی خاموشی پر طنز کرتا ہے۔

شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور طنزیہ ہے، جس میں وہ محبوب کی بے رخی اور الزام تراشی کو بڑی شوخی سے بیان کرتا ہے۔

مطلع کے مصرعوں میں یہی بات بار بار دہرائی گئی ہے کہ وہ کہتا ہے میں کچھ نہیں کہتا، جو اس کلام کی بنیادی کیفیت ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں