غزل 12 اشعار

دل لگے ہجر میں کیوں کر میرا

Dil lagay hijr mein kyun kar mera

دل لگے ہجر میں کیوں کر میرادل ترا سا نہیں پتھر میرا

یوں تو روٹھے ہیں مگر لوگوں سےپوچھتے حال ہیں اکثر میرا

راہ نکلے گی نہ کب تک کوئیتری دیوار ہے اور سر میرا

کہتے ہیں آہ کی دیکھیں تاثیرنہ ہوا وصل میسر میرا

یہ تو کہہ کون سی تدبیر نہ کینہ ہوا تو ہی ستم گر میرا

کیا سنوں اے دل بدظن تیریدوست ہے تو وہ مقرر میرا

لطف رنجش کے دکھاتا تم کوکیا کہوں بس نہیں دل پر میرا

انہیں ملنا نہیں مجھ سے منظورکس کی تقصیر مقدر میرا

پوچھنا کیا ہے چلیں جائیں آپزور چلتا نہیں تم پر میرا

غیر کا حال ہے کہنا منظورکہتے ہیں ذکر ملا کر میرا

رشک دشمن کا گلا کرتا ہوںہے قصور اس میں سراسر میرا

خواہش دل کہیں بر آئے نظامؔدل کئی دن سے ہے مضطر میرا

— نظام رامپوری

فرہنگ

ہجر — جدائی، فراق
رنجش — ناراضی، رنج و ملال
رشک دشمن — دشمن کی طرف سے حسد اور جلن

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی بے مہری اور ہجر کے دکھ کا بیان کرتا ہے۔ وہ شکوہ کرتا ہے کہ محبوب کا دل پتھر جیسا ہے اور اس کی آہ و زاری کا کوئی اثر نہیں ہوتا، یعنی وصل نصیب نہیں ہوتا۔ شاعر کا لہجہ شکایت آمیز اور دل گرفتہ ہے، مگر اس میں ایک نرم طنز بھی شامل ہے۔ مقطع میں وہ اپنی بے قراری اور خواہش کے پورا ہونے کی آرزو ظاہر کرتا ہے کہ دل کئی دنوں سے مضطر ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں