غزل 12 اشعار

ہلتی ہے زلف جنبش گردن کے ساتھ ساتھ

Halti hai zulf jumbish-e-gardan ke saath saath

ہلتی ہے زلف جنبش گردن کے ساتھ ساتھناگن بھی ہے لگی ہوئی رہزن کے ساتھ ساتھ

کس کی کدورتوں سے یہ مٹی خراب ہےکس کا غبار ہے ترے دامن کے ساتھ ساتھ

اٹھا تھا منہ چھپائے ہوئے میں ہی صبح کوجاتا تھا میں ہی رات کو دشمن کے ساتھ ساتھ

کوچے میں اس صنم کے خدائی کا لطف ہےناحق پھرا میں شیخ و برہمن کے ساتھ ساتھ

دل کی تپش نے خاک اڑائی یہ بعد مرگلاشہ پھرا کیا مرا مدفن کے ساتھ ساتھ

اللہ اپنے رشک کا درجہ بھی اب نہیںکس کس جگہ گیا بت پر فن کے ساتھ ساتھ

جھونکا قفس میں آیا جو باد بہار کاپہلو سے دل نکل چلا سن سن کے ساتھ ساتھ

اشکوں کے ساتھ ساتھ تو موجیں غموں کی ہیںآنکھوں کے شعلے ہیں مرے شیون کے ساتھ ساتھ

جس راہ سے گزرتے ہیں وہ، مجھ سے سیکڑوںہو لیتے ہیں جنوں زدہ بن بن کے ساتھ ساتھ

زنجیر میرے پاؤں کے پیچھے پڑی ہے یوںپھرتا ہے رشتہ جس طرح سوزن کے ساتھ ساتھ

کب تک کسی کو کھولیں کسی کو کریں وہ بندپھرتی ہے یاں نگاہ تو روزن کے ساتھ ساتھ

یوں ساتھ روح کے ہے تن زار اب نظامؔپھرتا ہے جیسے سایہ مرا تن کے ساتھ ساتھ

— نظام رامپوری

فرہنگ

جنبش گردن — گردن کی حرکت
رہزن — لوٹنے والا، ڈاکو
کدورتوں — رنجشوں اور میل کچیل

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کے ساتھ ساتھ رہنے اور اس کی یاد و ہجر کے اثرات کو مختلف تمثیلوں سے بیان کیا ہے۔ زلف کا گردن کی جنبش کے ساتھ ہلنا اور ناگن کا رہزن کے ساتھ لگا رہنا جیسے مضامین حسن کی دلکشی اور خطرے کا احساس دلاتے ہیں۔

شاعر کا لہجہ حسرت اور بے بسی کا ہے؛ وہ کوچۂ محبوب میں ناحق پھرنے، دل کی تپش سے بعد مرگ بھی خاک اڑنے، اور زنجیر کے سوزن کے ساتھ ساتھ پھرنے جیسے شعروں میں اپنی بے قراری کو نمایاں کرتا ہے۔

آخری شعر میں تخلص کے ساتھ شاعر کہتا ہے کہ اس کا جسم روح کے ساتھ اس طرح لگا ہوا ہے جیسے سایہ جسم کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں