غزل 11 اشعار

جو چپ رہوں تو بتائیں وہ گھنگنیاں منہ میں

Jo chup rahun to batayen woh ghunghaniyan munh mein

جو چپ رہوں تو بتائیں وہ گھنگنیاں منہ میںجو کچھ کہوں تو کہیں قینچی ہے زباں منہ میں

یہ ایک بات ہے قاصد جو بھیجتا ہوں تجھےوگرنہ دل میں جو ان کے ہے وہ یہاں منہ میں

زمیں کا کر دیا پیوند ہم کو اے ظالم!نہ اب بھی خاک پڑے تیرے آسماں منہ میں

نہ کان رکھ کے کسی نے سنی ہزار افسوستمام عمر رہی غم کی داستاں منہ میں

وہ ایسے بگڑے ہوئے ہیں کہ دانت پیستے ہیںہم ایسے چپ ہیں کہ گویا نہیں زباں منہ میں

یہ بات کیا ہے جو ہونٹوں میں بڑبڑاتے ہوکہو نہ شوق سے جو آئے میری جاں منہ میں

ڈرو اثر سے خدا جانے کیا ہو کیا کچھ ہوگھٹا ہوا ہے ابھی آہ کا دھواں منہ میں

کبھی گرانے نہ دو آنسو حال پر میرےلو آؤ پانی تو ٹپکاؤ میری جاں منہ میں

زبان پر ہے یہ کس کس کی تذکرہ اپناپڑی ہے بات نہ میری کہاں کہاں منہ میں

پھر ایسے وعدے سے تسکیں ہو کس طرح میری''نہیں'' ہے دل میں تمہارے اگر ہے ''ہاں'' منہ میں

اسی کا دھیان ہے جب تک کہ تن میں جاں ہے نظامؔاسی کا ذکر ہے جب تک کہ ہے زباں منہ میں

— نظام رامپوری

فرہنگ

گھنگنیاں — وہ چھوٹی گھنٹیاں یا کنکریاں جو بند منہ میں ڈالی جائیں، یعنی خاموش رکھنے کا طعنہ
پیوند — جوڑ، کسی چیز کو دوسری چیز سے ملانا
تذکرہ — ذکر، بیان یا چرچا

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنے محبوب کی بے رخی اور اپنی بے بسی کا بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ چپ رہے تو طعنے ملتے ہیں اور بولے تو زبان کاٹ دی جاتی ہے، یعنی دونوں صورتوں میں اس کی بات سنی نہیں جاتی۔ لہجہ شکوے اور دلی دکھ کا ہے، جس میں محبوب کے ظلم اور وعدوں کی جھوٹی تسلی پر طنز بھی شامل ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ جب تک جان ہے اور زبان پر ذکر ہے، اسی کا دھیان اور اسی کا تذکرہ رہے گا۔