غزل 14 اشعار

یہ عجب تم نے نکالا سونا

Yeh ajab tum ne nikala sona

یہ عجب تم نے نکالا سونارات کا جاگنا دن کا سونا

بخت خفتہ سے تو امید نہیںساتھ ہوگا کبھی اس کا سونا

کس قدر ہجر میں بے ہوشی ہےجاگنا بھی ہے ہمارا سونا

مجھ سے تنگ آ کے یہ بولے شب وصلیہ ہی تم ہو تو نہ ہوگا سونا

بس دم صبح ستاؤ نہ مجھےیاد وہ ضد ہے وہ اپنا سونا

لے کے انگڑائی لپٹ جانا ہائےہائے وہ ساتھ کسی کا سونا

آپ کروٹ تو ادھر کو لیجیےجانتا ہوں میں تمہارا سونا

سر کہیں ہاتھ کہیں پاؤں کہیںیہ نئی دھج ہے نرالا سونا

پھر شب وصل ہو پھر ہو یاربجاگنا میرا اور ان کا سونا

آنکھیں پھوٹیں جو جھپکتی بھی ہوںشب تنہائی میں کیسا سونا

وہ کھلی آنکھ وہ لب پر ہے ہنسیہم نہیں مانتے ایسا سونا

رات آنکھوں میں گزر جاتی ہےان دنوں ہے یہ ہمارا سونا

ہائے وہ وصل کی شب کا عالمہائے وہ پچھلے پہر کا سونا

کیا لگے آنکھ جو یاد آئے نظامؔرکھ کے زانو پہ سر اس کا سونا

— نظام رامپوری

فرہنگ

بخت خفتہ — سویا ہوا نصیب
شب وصل — وصال کی رات
پچھلے پہر — رات کا آخری حصہ

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہجر و وصال کی راتوں میں جاگنے اور سونے کے گہرے اور شوخ مضامین کو باندھا ہے۔ ردیف "سونا" کو مختلف معنوں اور کیفیتوں میں برتا گیا ہے، کبھی بے خوابی کا شکوہ ہے اور کبھی محبوب کی ادائے نیند کا لطف۔ شاعر کا لہجہ شوخ اور کسی قدر شریر ہے۔ ایک شعر میں محبوب کا یہ کہنا کہ "شب وصل" میں شاعر کی تنگی سے ستائے ہوئے وہ کہتا ہے کہ "یہ ہی تم ہو تو نہ ہوگا سونا" ایک دلچسپ مضمون پیدا کرتا ہے۔ آخری شعر میں وصل کی رات کا عالم اور محبوب کا زانو پر سر رکھ کر سونا بیان ہوا ہے۔